Thursday, 02 April 2020, 11:43:03 am
حکومت برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،مشیر خزانہ
March 13, 2020

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمد کنندگان کو مشینی نظام اور شفافیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں برآمدات پر مبنی شعبوں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں سہولت کی فراہمی کیلئے تجاویز کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔مشیر خزانہ نے وزارت تجارت کو تمام شراکت داروں کے ساتھ مزید بات چیت کرنے اور برآمدات کا حجم بڑھانے کی خاطر ایک موثر پالیسی تشکیل دینے کیلئے تجاویز کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔