Wednesday, 24 April 2024, 03:13:08 pm
پاکستان سپرلیگ کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں آج پشاورزلمی کامقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا
March 13, 2019

پی ایس ایس کاپلے آف مرحلہ آج (بدھ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا اور پہلامیچ پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا۔

آج (بدھ) کے میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم جمعے کو دوسرے Eliminator میں جمعرات کے روز کھیلے جانے والے پہلےEliminator کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہوگی۔پشاورزلمی لیگ میچوں کے اختتام پرچودہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چودہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے تاہم اس کارن ریٹ پشاور زلمی کے مقابلے میں کم ہے۔اس مرحلے میں پہنچے والی دوسری دوٹیموں میںاسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز شامل ہیں جس کے دس دس پوائنٹس ہیں۔

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اورکرس جورڈن ،ویسٹ انڈیز کادورہ مکمل کرنے کے بعدپی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لئے واپس آگئے ہیں۔ایلکس ہیلز اسلام آبادیونائیٹڈ اورکرس جورڈن پشاورزلمی کی جانب سے کھیلیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.