Tuesday, 25 June 2019, 01:30:11 am
وزیر خزانہ کی وزارتِ پٹرولیم کو اضافی بلوں پر نظرثانی کی ہدایت
March 13, 2019

وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت پیٹرولیم کو اضافی بلوں پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے کہ تاکہ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی اضافی گیس بلوں کی رقم صارفین کو واپس کرنے کی ہدات کر رکھی ہے۔انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن سے کہا کہ وہ آئندہ بلوں میں اس رقم کو ایڈجسٹ کر دیں۔کمیٹی نے بجلی کے شعبے کے نادہندگان سے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری رکھنے پر زور دیا۔