Tuesday, 25 June 2019, 01:27:37 am
ملک میں ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے ٹیکس قوانین کو سادہ بنایا جا رہا ہے،حماد اظہر
March 13, 2019

محصولات کے وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے ٹیکس قوانین کو سادہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے نفاذ سے ٹیکس فوری طور پر جمع کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی بل میں غرباء پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور اس کے اثرات امیر طبقے پر پڑیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گیس کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے خسارے پر قابو پانے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم ان سلیب کو معقول بنایا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد متاثر نہ ہوں۔

محصولات کے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب غیرملکی دوروں سے ملک میں ڈالروں کی آمد میں اضافہ ہوا جس سے معیشت اور درآمدی بل کو مستحکم بنانے میں مدد ملی۔