Thursday, 24 May 2018, 07:05:30 pm
رانا تنویر کی دوحہ بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی
March 13, 2018

دوحہ بین الاقوامی بحری دفاعی نمائش 2018 منگل کے روز قطر کے دارالحکومت میں شروع ہوئی۔دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔نمائش میں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا ایک ایک بحری جہاز شرکت کررہا ہے۔وزیردفاعی پیداوار نے قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد بن خلیفہ، قطر کے وزیرمملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ، ترکی کے وزیربرائے قومی دفاعNurettin Canikli سے ملاقاتیں کی۔