Thursday, 24 May 2018, 07:06:11 pm
پاکستان،کرغزستان کے فوجی سربراہان کا دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
March 13, 2018

کرغزستان کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرلRayimberdi Duishenbiev  نے  منگل کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے جنرل ہیڈکوارٹرز میں آمد پر کرغزستان کے جنرل اسٹاف کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔