Thursday, 25 April 2024, 03:50:20 am
پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی تعاون بڑھاناچاہتاہے:وزیراعظم
March 13, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کیلئے روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے زوردیاہے۔

وہ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری اور تجارتی روابط سمیت باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کودہرایا۔انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرنے اورمسائل کے حل کیلئے کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورمربوط خطے کے تصور کاخواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پریقین رکھتا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی ترقی کاضامن ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.