Thursday, 24 May 2018, 07:02:34 pm
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
March 13, 2018

  وفاقی کابینہ نے فاٹا اور پاٹاکی ملوں میں خوردنی تیل، ویجیٹیل گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری کیلئے خام مال کی درآمد پر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز کو مستردکردیا ہے۔کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ بجٹ سفارشات کی تیاری کے وقت ٹیکسوں میں ردوبدل کے معاملے پر غور کیا جائے۔کابینہ نے 1973کے انتظامی قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے پاکستان انوائرنمنٹل پلاننگ اینڈآر کیٹیکچرل کنسلٹنٹ کی ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات ڈویژن میں منتقلی کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان جرائم کی روک تھام کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے معاہدہ پر دستخطوں کی منظوری دی ہے۔منصوبہ بندی کمشن کے ڈپٹی چیئرمین نے کابینہ کو ملک میں پانی کے انتظام کے حوالے سے درپیش مسائل اور اپنی نوعیت کی پہلی واٹر پالیسی کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔