Tuesday, 23 October 2018, 02:31:28 am
وزیر دفاع کاسرگودھا ائر بیس پر قائم جدید ائرپاور سینٹر کاجائزہ
March 13, 2018

وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے منگل کے روزمصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایئر بیس اور وہاں حال ہی میں قائم کئے جدید ایئر پاور سینٹر کا جائزہ لیا۔سینٹر کے کمانڈنٹ نے وزیر دفاع کو مختلف کورسوں اور مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر دفاع کو بتایا کہ ایئر پاور سینٹر پندرہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم کیا گیا ہے جو کثیر ملکی مشقوں اور ہر سطح پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کا عالمی معیار کا مرکز بن گیا ہے۔وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے سینٹر سے متعلق ویژن کی تعریف کی اور سینٹر کی سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال پر افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے فضائیہ کے سربراہ کو جدید ایئر پاور سینٹر کی مستقبل میں ترقی کیلئے حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔