Tuesday, 23 October 2018, 01:22:04 am
کوکرناگ میں بھارتی فوج کےہاتھوں نوجوان کی شہادت کےواقعہ کےسوگ میں مکمل ہڑتال
March 13, 2018

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آبادکے علاقے کوکرناگ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں مقامی نوجوان سید اویس شفیع کی شہادت کے واقعہ کے سوگ میں آج مکمل ہڑتال کی گئی ۔ تمام دکانیں ،کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بند ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔کوکرناگ میں اویس شفیع کے آبائی گاوں Goham Vailoo میں ہزاروں افراد نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔ ادھر پلوامہ ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔