Thursday, 28 March 2024, 09:04:23 pm
پاکستان،ایران کا خطے میں پائیدارامن کیلئے تعاون پرمبنی لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کا عزم
March 13, 2018

ایران کے وزیر خارجہ جوادظریف نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ہمراہ منگل کی  صبح اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔فریقین نے باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے خطے میں پائیدار امن کیلئے تعاون پرمبنی لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مشترکہ خطروں کی نشاندہی کی جائے گی اور ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.