Tuesday, 23 October 2018, 01:55:21 am
یاؤ جنگ،مفتاح اسماعیل کا پاک چین اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
March 13, 2018

چینی سفیر یاؤ جنگ نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے مختلف شعبوں خصوصاً مالی شعبے میں پاک چین اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے اور توانائی کی قلت کا مسلہ حل کر لیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔انہوں نے کہ پاکستان میںنئی تجارتی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جائیگی۔چینی سفیر نے دوطرفہ اقتصادی شراکت کی رفتار جاری رکھنے کی اپنے ملک کے بھرپور عزم کی یقین دہانی کرائی۔