Tuesday, 25 September 2018, 05:59:08 pm
غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،وزیر اعظم
March 13, 2018

 اے این ٹی فنانشل سروسز گروپ پاکستان میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بنک میں اٹھارہ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر ے گا۔اس سلسلے میں  منگل کے روز اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ' انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن' پاکستان میں چین کے سفیرYAO JING ' پاکستان میں ناروے کے سفیرTORE NEDREBOاور    ٹیلی نار اور اے این ٹی فنانشل کی سینئر انتظامیہ بھی اس موقع پرموجود تھی۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بنک ٹیلی نار گروپ کا ذیلی ادارہ ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی مزید ترقی میں مدد  دے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ حکومت کی سازگار پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اے این ٹی فنانشل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ٹیلی نارکی کوششوں کو سراہا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس اشتراک سے رقوم کی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کے ذریعے مالیاتی خدمات کی رسائی کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔