Tuesday, 23 October 2018, 02:11:28 am
بی آئی ایس پی ، پی پی اے ایف کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
March 13, 2018

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان کے غربت کے خاتمے کے فنڈ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد غربت کے خاتمے کی کوششوں میں معاونت کرنا اور  پاکستان بھر میں غربت کم کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہے۔مجموعی طور پر اس شراکت داری سے تین لاکھ20 ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوگا جن کے افراد کی تعداد20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ان مستحقین کی غربت سکور کارڈ سے نشاندہی کی جائے گی اور انہیں سماجی طور پر متحرک کیا جائے گا۔دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک کا مقصد خصوصاً ملک کے انتہائی پسما ندہ علاقوں میں مقیم غرباء کی امداد کیلئے باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔اس مفاہمت کے تحت تین شعبوں میں تیرہ کروڑ ڈالر سے زائد کی ضرورت ہوگی جن میں اثاثے بنانا' بلاسود قرضے اور روزگار کی تربیت شامل ہے۔بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے اس موقع پر کہا کہ اس اشتراک سے غربت کے خاتمے کے عالمی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔