Tuesday, 23 April 2024, 09:35:26 pm
حکومت بچوں کےتحفظ کےلئےپرعزم ہے:مریم اورنگزیب
March 13, 2018

 اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس مقصد کےلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرور ت ہے۔

  منگل کو اسلام آباد میں بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بچوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں متعدد کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ پنجاب حکومت نے فرانزک لیبارٹریاں متعارف کرائی ہیں جن سے دوسرے صوبے بھی استفادہ کررہے ہیں۔

 انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ بچوں کے تحفظ سے متعلق  مناسب آگاہی پیدا کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.