Thursday, 24 May 2018, 07:04:02 pm
بھارت میں سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کرنے پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
March 13, 2018

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو منگل کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارت میں پاکستانی سفارتی افسران اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ویانا کنونشن کے تحت پاکستانی سفارتخانے کے افسران اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے تاہم وہ یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔