Friday, 19 April 2024, 07:25:14 pm
اسلام آباد کانیابین الاقوامی ہوائی اڈا اگلے ماہ سے فعال ہوجائے گا
March 13, 2018

اسلام آباد کانیابین الاقوامی ہوائی اڈا اگلے ماہ سے فعال ہوجائے گا۔

یہ بات ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرسردارمہتاب احمد خان نے اسلام آباد میں نئے ہوائی اڈے کے دورے اوروہاں مختلف سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اورنہ اس حوالے سے مزید تاخیر ہوگی۔مشیرنے کہاکہ یہ ہوائی اڈا پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں عظیم سنگ میل ہوگا اور اپنے معززصارفین کو بین الاقوامی معیار کی بہترین سہولتیں فراہم کرے گا۔انہیں نئے ہوائی اڈے کی آپریشنل تیاری اوروہاں جدید ٹیکنالوجی کے ا ستعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر تقریباً پچاسی ارب روپے لاگت آئی ہے۔اس ایئرپورٹ کے دو رن وے ہیں اوریہ سالانہ نوے لاکھ مسافروں کی ضروریات پوری کرے گا۔ ہوائی اڈے پرجدیدAerobridges،ریڈار، طیاروں کے اترنے اورایئرفیلڈلائٹنگ سسٹم سمیت تمام جدید سہولتیں ہوں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.