Tuesday, 25 September 2018, 05:38:08 pm
امریکی صدر نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کر دیا
March 13, 2018

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریا اور روس سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے پیش نظر آج وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کردیا ہے اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔

پومپیو کی جگہ گینا ہیسپل سی آئی اے کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گی جو سی آئی اے میں پومپیو کی ڈپٹی تھیں گینا ہیسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک سال قبل برسر اقتدار آنے بعد یہ ٹرمپ کابینہ میں سب سے بڑی تبدیلی ہے جس کا اعلان انہوں نے ٹوئیٹر پر کیا۔

کابینہ میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ غیر معمولی ملاقات کیلئے تیاری کررہی ہے۔

وائٹ ہائوس کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ٹلر سن کو جمعہ کے روزمستعفی ہونے کیلئے کہا تھا۔تاہم ٹلر سن کی برطرفی کا اعلان افریقہ کے دورے کے بعد واشنگٹن پہنچے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا ٹلر سن کا افریقہ کا دورہ مختصر کردیا گیا تھا۔