Friday, 29 March 2024, 07:44:59 pm
علاقائی امن مغربی ایشیامیں وسیع ترتعاون پرمنحصر ہے:آرمی چیف
March 13, 2018

 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن مغربی ایشیا میں وسیع ترتعاون پر منحصر ہے۔

 منگل کو راولپنڈی میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بدلتی ،سلامتی کی صورتحال اور جرائم کے خطرات کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

 ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں کے دوران طے پانے والے سکیورٹی معاہدوں اور پاک ایران سرحدی سکیورٹی کو بہتربنانے کےلئے فریقین کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.