Saturday, 20 April 2024, 03:25:39 am
صنعتی شعبہ اب پائیدارترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے، اسد عمر
February 13, 2021

فائل فوٹو

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ گزشتہ دسمبرکے دوران ملک میں بڑے پیمانے پرصنعت کی شرح نمومیں پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ چارفیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ رواں مالی سال کے دوران یہ دوسراماہ ہے جس میں بڑے درجے کی پیداواری صنعتوں کی شرح نمودس فیصدسے زائدرہی۔اسدعمرنے کہاکہ گزشتہ سال جولائی سے دسمبرکے دوران بڑے درجے کی صنعتوں کی پیداواری گنجائش میں اوسطاً آٹھ فیصداضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبہ اب پائیدارترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.