Friday, 29 March 2024, 06:20:52 pm
آج ریڈیوکاعالمی دن منایاجارہاہے
February 13, 2021

ریڈیوکاعالمی دن آج منایاجارہاہے جس کاموضوع ہے ''جدیددنیا۔جدیدریڈیو''ریڈیوپاکستان اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشرکررہاہے۔ریڈیوپاکستان کاخبروں اورحالات حاضرہ کاچینل اس دن کے حوالے سے صبح سات بجکر دس منٹ سے رات گیارہ بجے تک خصوصی ایک روزہ ٹرانسمیشن نشرکرے گا۔ٹاک شو، مباحثے، فیچرز، خصوصی رپورٹس اورمختلف طبقہ ہائے فکرکے لوگوں کے تاثرات ٹرانسمیشن کاحصہ ہوں گے۔خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل نے صبح آٹھ بجکردس منٹ سے دن دس بجے تک اور سہ پہر چاربجکرپانچ منٹ سے شام چھ بجے تک دوخصوصی شوزکااہتمام کیاہے جس میں پرانے براڈ کاسٹرز اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے تجربات سے آگاہ کریںگے۔ریڈیوپاکستان کے شعبہ پروگرام نے بھی عالمی یوم ریڈیوکوجوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے صبح سات بجکردس منٹ سے رات گیارہ بجے تک خصوصی نشریات کابھی اہتمام کیا ۔یہ نشریات ریڈیو پاکستان کے ٹوئیٹراورفیس بک اکائونٹ پربھی دستیاب ہو ں گی۔ریڈیوموجودہ دورمیں ذرائع ابلاغ کاایک اہم ذریعہ ہے جس کی خدمات دوران جنگ، امن ، ناگہانی آفات اوروباء میں ناگزیرہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.