Wednesday, 24 April 2024, 11:26:56 pm
ترک صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
February 14, 2020

ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج (جمعرات کو) اسلام آباد پہنچے جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم ہائوس  آمد پرترک صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا  

وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد کے علاوہ ترکی کی صف اول کی کارپوزیشنوں کے سربراہ اور چیف ایگزیکٹو افسران بھی ہونگے ۔دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر اردوان معاونین کے بغیر ملاقات کرینگے جس کے بعد وہ مشترکہ کابینہ اجلاس کی طرز پر پاکستان ترکی اعلیٰ سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے۔ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔صدرطیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔صدراردوان اوروزیراعظم عمران خان پاکستان ترکی بزنس اورسرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کریں گے جودونوں ممالک کے نمایاں سرمایہ کاروں اور کاروباری افرادکواکٹھاکرے گا۔ترکی مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کے نصب العین کی حمایت کرتاہے۔صدراردوان کادورہ پاکستان ترکی تذویراتی شراکت داری مزیدمستحکم اوروسیع کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دریں اثناء پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے خبررساں ادارے انادولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوان کا دورہ اسلام آباد ایک تاریخی موقع اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تکمیل کے مراحل میں ہے اور ترکی اس منصوبے کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ بننے میں د لچسپی رکھتاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.