Thursday, 24 September 2020, 05:02:22 pm
طالبان کیساتھ امن معاہدے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے،پومپیو
February 13, 2020

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے طالبان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امن معاہدے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
مائیک پومپیو نے میونخ کے سفر کے دوران ان کے ہمراہ موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات جاری رکھنے کا اختیار دیا ہے اور امریکہ تمام افغانوں پر مشتمل وسیع تر بات چیت سے قبل تشدد میں واضح کمی چاہتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگر طالبان کی طرف سے تشدد میں نمایاں کمی ہوتی ہے تو امن معاہدے پر اس مہینے دستخط ہو سکتے ہیںجس سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے حتمی انخلا کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان نے 7 روز کیلئے تشدد میں کمی کی ایک تجویز پرغور کیا ہے۔