خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون سید احمد حسین شاہ نےکہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی پر دو کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔
پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کےلئےایک جامع حکمت عملی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ صوبے میں سات سو خاندانی منصوبہ بندی کے مراکز کام کررہے ہیں۔