Monday, 21 September 2020, 11:57:06 am
سلامتی کونسل، لیبیا میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے کثیرملکی اتحاد کو اختیار دیدیا گیا
February 13, 2020

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے تحت لیبیا میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے کثیر الجہتی اقدامات کا اختیار دیا گیا ہے۔
برطانیہ کی پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پیشگی شرائط کے بغیر دیرپا جنگ بندی یقینی بنائیں۔
قرار داد میں افریقی یونین، عرب لیگ اور یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی نگرانی کریں اور لیبیا کے فریقوں پر سیاسی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے زور دیں۔