Friday, 28 February 2020, 11:25:42 pm
صدر کا جنوبی کوریا کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پرزور
February 13, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں جنوبی کوریا کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زہرا بلوچ سے گفتگو کررہے تھے۔صدرنے کہاکہ پاکستان اورجنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجار ت کا موجودہ حجم اس کے حقیقی امکانات کے مطابق نہیں ہے اوراس میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے ۔