Friday, 28 February 2020, 11:13:01 pm
ریڈیو کا عالمی دن
February 13, 2020

آج ریڈیوکاعالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصدعوام کی زندگیوں کو بہتربنانے اور شعوراجاگر کرنے میں ریڈیوکے کردارکااعتراف کرناہے۔اس سال کاموضوع ہے''ریڈیواورتنوع''اس سال کے موضوع میں مختلف طریقوں سے انسانیت کواجاگرکرنے اورجمہوری بحث مباحثے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔ریڈیوکے عالمی دن دوہزاربیس کے موقع پریونیسکونے ریڈیوسٹیشنوں میں نیوزروم اور نشریات دونوں میں تنوع برقراررکھنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں عالمی امن میں ریڈیو کے کردار کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو کی رسائی دنیا میں جتنی عوام تک ہے کسی اور میڈیا کی نہیں ہے۔ریڈیو پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا۔یہ اعلان مصطفی علی ہمدانی نے ریڈیو سٹیشن لاہور سے اردو اور انگریزی جبکہ عبداللہ جان مغموم نے ریڈیو پشاور سے پشتو زبان سے کیا۔ریڈیو پاکستان گزشتہ 70سال سے بروقت خبریں بہترین پروگرام اور معیاری تبصرے نشر کرکے عوام کی خدمت کررہا ہے۔