Thursday, 28 March 2024, 10:23:32 pm
پاکستان کا امریکہ کی جانب سے بھارت کوجدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پراظہارتشویش
February 13, 2020

پاکستان نے امریکہ کی طرف سے بھارت کو فضائی دفاع کے ہتھیاروں کے مربوط نظام کی فروخت کے فیصلے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ اس سے پہلے  سے مسائل کا شکار خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

 آج اسلام آباد میں ہفتہ وار  نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارت کو ایسے جدید ہتھیاروں کی فروخت سے خطے میں تذویراتی توازن بگڑے گا کیونکہ اس کے پاکستان اور خطے  کی سلامتی پر اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال کوغیر مستحکم کرنے کا باعث ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا ہتھیاروں کی دوڑ اور تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس لئے عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خطے کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچائے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری  پاکستان کےخلاف بھارت کی جارحانہ پالیسی، عزائم اور بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے دھمکی آمیز بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔

بھارت کی طر ف سے جنگ بندی معاہدے کی بڑھتی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارت نے اس سال کے آغاز سے اب تک 272 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں تین شہری شہید اور پچیس شدید زخمی ہوئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.