Friday, 19 April 2024, 07:30:40 am
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 50 کروڑ روپے مالیت کی جدید مشینری خریدنے کی منظوری
February 13, 2020

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے علاقے کے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے 50 کروڑ روپے مالیت کی جدید مشینری خریدنے کی منظوری دی ہے۔

 آج گلگت میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پیپرا قواعدو ضوابط کے مطابق آلات خریدیں اور مریضوں کی سہولت کےلئے ہسپتالوں میں نصب کریں۔

 آلات میں ڈائیلیسز، الٹرا ساونڈ، انڈو سکوپی اورسٹی سکین مشینیں شامل ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمن نے حکام کو ہسپتالوں کے دورے کرنے اور عملے کی ہر قیمت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.