Friday, 19 April 2024, 10:46:47 am
نیٹوکاعراق میں داعش کیخلاف جنگ پھرشروع کرنے کااعلان
February 13, 2020

File Photo

نیٹونے عراق میں داعش کے خلاف جنگ اورمشرق وسطیٰ میں مزیدسیکیورٹی کی فراہمی کے لئے اپنی کارروائیاں پھرشروع کرنے کااعلان کیاہے۔

برسلزمیں نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینزسٹالٹن برگ نے کہاکہ ادارے کے اراکین نے اپنی کارروائیاں بڑھانے پراتفاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی وزراء نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کاتربیتی مشن بڑھانے پراصولی اتفاق کیاہے۔نیٹو نے گزشتہ ماہ بغداد میں ایک ایرانی کمانڈر کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عراق میں اپنی کارروائیاں معطل کردی تھیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.