Thursday, 25 April 2024, 08:43:33 am
قومی اسمبلی،کوروناوائرس خاتمہ کی کوششوں میں چینی حکومت،عوام کیساتھ اظہار یکجہتی
February 14, 2020

  قومی اسمبلی نے آج ایک متفقہ قرار داد کی منظوری دی جس میں کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے مربوط کوششوں اور موثر پالیسی اپنانے پر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا ہے۔

 قرارداد پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما  خواجہ آصف نے پیش کی۔

قرارداد میں چین کے صدر Xi Jinping کی قیادت میں ووہان شہر میں پاکستانی شہریوں خصوصاً طالب علموں کو اپنے شہریوں کی طرح بہترین ممکنہ  سہولتوں کی فراہمی پر چین کی کوششوں کو سراہا گیا۔

قرارداد میں وائرس کے مکمل خاتمے اور انتہائی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے پرچین کی تعریف  کی گئی۔

قرار داد میں کہاگیا کہ پاکستان صحت کی ہنگامی صورتحال کے اس مشکل موقع پر چین کے شانہ بشانہ ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مکمل تعاون کا اظہار کرتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.