Thursday, 28 March 2024, 01:49:48 pm
امریکہ کے چار اہم سینیٹروں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماوں کو مسلسل زیرحراست رکھنے پر تشویش ظاہر کی
February 13, 2020

 امریکہ کے  چار اہم سینیٹروں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماوں کو مسلسل زیرحراست رکھنے اور انٹر نیٹ کی بندش پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 اس تشویش کا اظہار ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کیا۔

 انہوں نے شہریت کے متنازع قانون پر بھی تشویش ظاہر کی جس کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے۔

 امریکی سینیٹروں نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بندش کا جائزہ لینے اور آزاد مبصرین، سفارتکاروں اور غیر ملکی صحافیوں کو رسائی دینے پر بھی زور دیا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.