Saturday, 25 May 2019, 02:44:08 pm

مزید خبریں

 
پاکستان سٹیزنز پورٹل دوسری بہترین سرکاری موبائل ایپلیکشن قرار
February 13, 2019

پاکستان سٹیزنز پورٹل کو حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس میں دنیا کی دوسری بہترین سرکاری موبائل ایپلیکشن قراردیاگیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا وزیراعظم آفس کے شکایتی سیل کی شاندار کامیابی ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان میں کسی حکومت کی زیر نگرانی موبائل ایپلیکشن اس سطح پر پہنچی ہے۔

اس ہفتے کے آغاز پر دوبئی میں عالمی سربراہان حکومت کے سربراہ اجلاس میں ہونے والے مقابلے میں ستاسی ملکوں کی جانب سے مختلف کیٹگریز میں چار ہزار چھ سو چھیالیس ایپلیکشن پیش کی گئیں۔

مقابلے میں انڈو نیشیا سرفہرست جبکہ امریکہ تیسری پوزیشن پر رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپلیکشن کے ذریعے اب تک چار لاکھ بیس ہزار شکایات میں سے اڑھائی لاکھ شکایات حل کی گئی ہیں جن پر 55 فیصد عوام کا ردعمل اطمینان بخش رہا۔