Wednesday, 27 March 2019, 06:43:00 am

مزید خبریں

 
پاکستان، سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں،تجزیہ کار
February 13, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔تجزیہ کاروں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزاء ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کم از کم مفاہمت کی آٹھ یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم ملک کے طور پر ابھررہا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔تجزیہ کاروں میں سینٹر ولید اقبال، علی سرور نقوی، مرزا اختیار بیگ اور ڈاکٹر مہدی شامل تھے۔