Thursday, 25 April 2024, 08:34:42 am
معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں:وزیراعظم
February 13, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات کے اب مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں ۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جنوری2018ء کے مقابلے میں اس سال جنوری میں برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالرکم ہواہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2018سے جنوری 2019 کے دوران گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں خدمات کی تجارت میں 80کروڑ ڈالر کی کمی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں بارہ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیرونی کھاتوں میں واضح بہتری ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.