Tuesday, 25 June 2019, 10:55:42 am
حکومت کوئٹہ کی تزئین و آرائش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، میرجام کمال خان
February 13, 2019

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت کوئٹہ کی تزئین و آرائش کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکیج کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی توسیع کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے کیسکو کے حکام کو بجلی کے کھمبے منتقل کرنے کی ہدایت کی۔