Saturday, 21 April 2018, 05:15:20 am
زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، دانیال
February 13, 2018

  نجکاری کے وزیردانیال عزیز نے کہا ہے کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں زرعی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے قرضوں کے بارے میں 1973ء کے ایکٹ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں قانون میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔