Monday, 22 October 2018, 11:25:41 pm
سائبر سپیس کی بڑھتی ہوئی ڈیجی ٹائزیشن دفاع اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،ناصر خان جنجوعہ
February 13, 2018

 قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سائبر سپیس کی بڑھتی ہوئی ڈیجی ٹائزیشن دفاع اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں سائبر حملوں سے محفوظ پاکستان پالیسی لائحہ عمل کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ یہ شعبہ خطرے کی زد میں ہے اور صارفین کی منڈی سے باہر نکل کر نئے طریقوں کی آزمائش وقت کی ضرورت ہے ۔ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ساتھ ہمارے بڑھتے ہوئے تعلق کی وجہ سے سائبر سیکورٹی کی پالیسی ناگزیر ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے سائبر سپیس پرنظررکھنا ضروری ہے بصورت دیگر مواصلات ، مالی اور روایتی نظام کوہدف بنایاجاسکتا ہے کیونکہ پاکستان جوہری صلاحیت کاحامل ملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سائبر سیکورٹی  کے بارے میں آگاہی پیداکرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔