Monday, 20 August 2018, 07:58:17 am
پرامن افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے، ایاز صادق
February 13, 2018

 قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور جرمنی کے سیکورٹی پالیسی کی فیڈرل اکیڈمی کے کورس میں شریک سینئر افسروں کے وفد سے الگ الگ ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ا ور افغانستان دہشتگردی کا شکار ہیں اور دونوں نے انتہا پسندی سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون کی حکمت عملی ضروری ہے۔