Monday, 19 February 2018, 02:38:03 pm
پاکستان کا پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ میں توسیع پر زور
February 14, 2018

پاکستان نے خطے میں امن اور سلامتی کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ میں توسیع پرزوردیا ہے ۔اقوام متحدہ میں امن کے قیام کے بارے میں خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں  پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے اقوام متحدہ کا مشن اور بھارت اور  پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ ناگزیر عوامل ہیں اورموجودہ خطرات اورحقائق کا جواب دینے کیلئے ان کی توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جس میں پاکستان کی افواج کی بڑی تعداد اہم کردارادا کررہی ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے سب سے پرانے امن مشن کا میزبان بھی رہا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے امن فوج کے تحفظ وسلامتی کوبڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش ظاہر کی  جنھیں پچیدہ اورپرخطر ماحول میں تعینات کیاجارہاہ ے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔