Tuesday, 23 October 2018, 01:56:58 am
پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس کل تیونس میں شروع ہورہا ہے
February 13, 2018

پاکستان اور تیونس کے مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس کل تیونس میں شروع ہورہا ہے۔اجلاس میں دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائیگا۔وزیرخارجہ خواجہ آصف تیونس کے وزیرخارجہ Khemais Jhinaouiکی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ تیونس کے صدر Beji Caid Essebsiاور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد Ennaceurسے بھی ملاقاتیں کریں گے۔توقع ہے کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے دوران بنکاری صنعتی اور زرعی تحقیق، اعلی تعلیم اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے درمیان تعاون کے کئی باہمی معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے۔