Monday, 20 August 2018, 07:58:32 am
وزیراعظم کی بنوں ائیرپورٹ کوبہتر بنانے کیلئے70کروڑ روپے کی منظوری
February 13, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بنوں ائیرپورٹ کوبہتر بنانے کے منصوبے کیلئے سترکروڑ روپے کی  منظوری دی ہے ۔ہاوسنگ وتعمیرات کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت بنوں کے عوام کو ہروہ سہولت فراہم کرے گی جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے۔انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹ کیلئے رقم کی منظوری عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا اور یہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مواصلات اور سامان کی نقل وحمل کے تیز تر ذریعے کے طورپر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تجارتی راستے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ادھر سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بھی ائیربس اور بوئنگ ہوائی جہازوں کی آمدورفت کیلئے  بنوں ائیرپورٹ کی توسیع اور جدت کیلئے سترکروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔