Friday, 29 March 2024, 05:42:05 am
مسلم لیگ (ن) 2018ءکےانتخابات میں بھی فاتح بن کرابھرے گی:مریم اورنگزیب
February 13, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ لودھراں کےضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نون کی شاندار کامیابی 2013ء میں پارٹی کی جانب سےکئےگئےتمام وعدوں پرعملدرآمد کامنہ بولتاثبوت ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے انصاف کی بحالی اور ووٹ کے تقدس کیلئے کام کرنے کاعزم کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ نون عوام کی بے مثال خدمت کے باعث 2018ء کے انتخابات میں بھی فاتح بن کرابھرے گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان کے عوام کا اعتماد ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.