Friday, 19 April 2024, 03:07:47 pm
قومی اسمبلی کاحکومت پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےلئےاقدامات کرنےپرزور
February 13, 2018

 قومی اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں حکومت پر زوردیا گیا ہےکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کےلئے اقدامات کرے، یہ قرار داد صاحبزادہ محمد یعقوب نے پیش کی۔بیلم حسنین کی جانب سے پیش کردہ ایک اور قرار داد میں حکومت سے کہاگیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کرے۔

قرار داد پر خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنانے کےلئے ہولی اور ایسٹر سمیت اقلیتوں کے تمام تہوار سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں۔

ایوان میں آج تین بلوں کی منظوری دی گئی،جن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2017 اور فوجداری قانون کا ترمیمی بل 2017 شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط میں ترامیم تجویز کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹیوں کی ایک چوتھائی تعداد خواتین ارکان پر مشتمل ہونی چاہیے۔سپیکر نے ان ترامیم کو مزید غور کےلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجوا دیا۔

سید نوید قمر کی جانب سے ایک توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں خزانہ کے وزیر مملکت رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو قرضوں کی فراہمی کےلئے 1001 ارب روپے مختص کئے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ قرضے قابل کاشت اراضی ، قرض کی واپسی کی شرح اور صوبے کی قرض کی ضروریات کی بنیاد پر فراہم کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس تااثر کو مسترد کردیا کہ پنجاب اور باقی ملک کے مابین کا شتکاروں کو قرضوں کی فراہمی میں امتیاز برتا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ مالی سال کےپہلے چھ ماہ کے دوران پنجاب کے 41.23 فیصد کے مقابلے میں سندھ میں قرضوں کی فراہمی کےلئے 60.39 فیصد بلوچستان میں 62 فیصد ،خیبرپختونخوا میں 43 فیصد رہی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.