Monday, 21 May 2018, 08:05:05 pm
کابینہ کے اجلاس میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
February 13, 2018

وفاقی کابینہ نے بجلی کے شعبے میں اضافی پیداواری صلاحیت پر اطمینان ظاہر کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور میر ہزار خان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ نے پاکستان کی توانائی کی وزارت (پیٹرولیم ڈویژن) اور سلطنت عمان کی تیل اور گیس کی وزارت کے درمیان مائع قدرتی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کی منظوری دی ۔