Thursday, 22 February 2018, 09:41:15 pm
حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے،راجہ فاروق حیدر
February 13, 2018

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں کشمیری مہاجرین کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے تاہم وہ کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ بھارت نے کنٹرول لائن پرآہنی باڑ لگارکھی ہے اور مقبوضہ وادی میں آٹھ لاکھ سے زائد فوج تعینات کررکھی ہے جو وہاں جنگی جرائم کررہے ہیں۔