Monday, 19 February 2018, 02:30:20 pm
بہتر نظم ونسق کیلئے نظم وضبط میرٹ اورشفافیت کے اصولوں پر عملدرآمد کا کلیدی کردار ہے،صدر
February 13, 2018

    صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ بہتر نظم ونسق کیلئے نظم وضبط میرٹ اورشفافیت کے اصولوں پرعملدرآمد کا کلیدی کردار ہے ۔منگل کے روز اسلام آباد میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمیشن کی کارکردگی نے اسے ملک کا مستند ادارہ بنا دیا ہے۔صدرنے کہاکہ مختلف شعبوں سے باصلاحیت نوجوان بھی سول سروس کاحصہ بن رہے ہیں جس سے ملک میں نظم ونسق کا معیار مزید بہتر ہوگا۔انہوں نے امیدواروں کیلئے آسان، تیز ترین اور کم خرچ آن لائن اندراج کے نظام کے آغاز کو سراہا۔اس موقع پر ایف پی ایس سی کے چیئرمین کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2016ء پیش کی ۔