Thursday, 25 April 2024, 03:19:41 am
بھارت کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا بھرپورجواب دیاجائےگا،وزیردفاع
February 13, 2018

وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نےکہاہےکہ بھارت کی کسی جارحیت ،تذویراتی غلطی یا مہم جوئی کا اس کی شدت ،طریقے یا مقام سے قطع نظر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا اس ہی طرح جواب دے گا ، ہم پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بغیر ثبوت پاکستان پرالزام تراشی کی بجائے بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں کاجواب دے، انہوں نے کہاکہ کلبھوشن دنیا کے سامنے جیتا جگتا ثبوت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.