Monday, 19 February 2018, 02:38:36 pm
امریکہ نے یہودی آبادیوں کواسرائیل کے ساتھ ملانے کے امکانات پرغورکرنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا
February 13, 2018

امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کواسرائیل کے ساتھ ملانے کے امکانات پرغورکرنے کی اطلاعات کو مسترد کردیاہے۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان Josh Raffel نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ اور اسرائیل نے ایسی کسی تجویز پر غور نہیں کیا اورصدر کی پوری توجہ اپنے اسرائیلی فلسطینی امن منصوبے پرہے۔اُدھر فلسطینی صدر محمودعباس کے ترجمان نبیل ابوRdainah نے کہاکہ کوئی بھی توسیع امن عمل کی تمام کوششوں کو تباہ کرسکتی ہے۔