Friday, 17 August 2018, 01:59:39 pm
اقتصادی راہداری کے تحت ریاست میں چار بڑے منصوبوں پر کام جارہی ہے،مسعود خان
February 13, 2018

 آزادجموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ریاست میں چار بڑے منصوبوں پر کام جارہی ہے ۔منگل کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں میں کروٹ اور کوہالہ پن بجلی گھروں کے منصوبے، مانسہرہ ، میرپور ایکسپریس وے اور میرپور میں انڈسٹریل زون کا منصوبہ شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں منصوبوں سے ایک ہزار 844میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ گل پور، آزاد پتن، محل اورDHANYAL پن بجلی گھروں کے منصوبوں پرکام جاری ہے ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ آئندہ دس برس میں چھ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہو گی۔سردارمسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت روز کا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے کہاکہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاسخت نوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طورپر حل کیاجاناچاہیے کیونکہ اس مسئلے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔